Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 09 اگست ، 2025 | Saturday , August   09, 2025
ہفتہ ، 09 اگست ، 2025 | Saturday , August   09, 2025

قطر سے متعلق عرب وزراءکی اوغلو سے ملاقات

 انقرہ.... ترکی میں متعین سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات کے سفراءاور بحرین کے ناظم الامور نے پیر کو ترک وزیر خارجہ مولو اوغلو سے ملاقات کی۔ انہوں نے انسداد دہشتگردی، انتہا پسندی کی مزاحمت اور دہشتگردی کی فنڈنگ کے ذرائع ختم کرنے کی پالیسی کے تحت قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے اپنے فیصلے کی بابت اعتماد میں لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قطر نے ریاض معاہدہ 2013ء، اسکی حکمت عملی، پھر 2014ءکے تکمیلی معاہدے کو نظر انداز کیا۔خلیجی ممالک کے امن کو خطرات سے دوچار کرنے والی تنظیموں اور دہشتگرد عناصر کی مدد نہ کرنے کے عہد و پیمان کی خلاف ورزی کی۔ التزامات کی پابندی سے متعلق کئے جانے والے مطالبات نظر انداز کئے۔ تینوں ممالک کے سفراءنے ترک وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ ہمارا مقصد قطری عوام کو نقصان پہنچانا نہیں۔ تینوں ملکوں نے مشترکہ خاندانوں کے انسانی مسائل کو بھی اسی تناظر میں حل کیا ہے۔ خلیجی سفراءنے بحران کے حل سے متعلق ترکی کے کردار اور ترک حکومت کا تجزیہ بھی ترک وزیر خارجہ سے سنا۔ 

شیئر: