Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

لیبیا میں صحرائی سرخ ریت کا طوفان، پروازیں معطل، نظام زندگی مفلوج

’صحرائی سرخ ریت اڑانے والی آندھی سے ماحول سرخ ہوگیا‘ ( فوٹو: سبق)
لیبیا کے مشرقی علاقوں میں کالی آندھی کی وجہ سے دن میں تاریکی چھاگ ئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق صحرائی سرخ ریت اڑانے والی آندھی سے ماحول سرخ ہوگیا، پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔
متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا جبکہ حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہوگئی جس کے باعث رہائشیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی۔
رپورٹوں میں کہا گیا کہ کالی آندھی سے مصر کے مغربی علاقے بھی جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
اس سے ملتی جلتی کیفیت سمندر کے دوسری طرف یونان میں بھی دیکھی گئی جہاں صحرائے کبری کی سرخ ریت سے ماحول سرخ ہوگیا۔

شیئر: