Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

الجوف میں بہن کے قتل میں ملوث شہری کو سزائے موت

 ایوان شاہی نے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا تھا (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ الجوف ریجن میں سعودی شہری کو بہن کے قتل پر سزائے موت دی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی شہری محمد بن مداللہ بن الجمیل الرویلی نے اپنی بہن منوہ پر تیز دھار چیز سے وار کیا جس سے وہ  ہلاک ہوگئی۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
سیکیورٹی فورس کی ٹیموں نے مفرور ملزم محمد بن مداللہ بن الجمیل الرویلی کو تلاش کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں اقبال جرم اور شواہد کی بنیاد پرعدالت نے قصاص کا حکم صادر کیا۔
 ابتدائی عدالت کے فیصلے کو اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔
 ایوان شاہی نے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم  دیا جس پر وزارت داخلہ نے منگل 23 اپریل 2024 کو الجوف میں عمل درآمد کردیا۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: