Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی دبئی میں غیرملکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں

ان ملاقاتوں میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سرمایہ کاری کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت ہوئی (فوٹو: وزارت خزانہ)
پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے دبئی میں غیرملکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق یہ ملاقاتیں پیر کو ہوئی ہیں۔
وزیر خزانہ سے ملاقات کرنے والے سرمایہ کاروں میں آیانا ہولڈنگ کے چیئرمین عبداللہ بن لہیج اور محمد ہلال بن تراف المنصوری، چیئرمین ناد الشیبہ ہولڈنگ شامل تھے۔
بیان کے مطابق ان ملاقاتوں میں موجودہ اقتصادی شراکت داری کی حمایت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت ہوئی۔
گفتگو کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس، انفرسٹرکچر اور ریئل اسٹیٹ کے شعبوں میں شراکت داری کے مواقع بھی زیرِبحث آئے۔
’اس موقعے پر پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سرمایہ کاروں کے لیے ہر مرحلے میں معاونت بشمول مارکیٹ ریسرچ، ریگولیٹری رہنمائی، سرمایہ کاری کی سہولت، سرمایہ کاری کے بعد کی مدد اور ایک خوشگوار تجربے کو یقینی بنانے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار سے متعلق گفتگو کی۔‘

شیئر: