جارجیا ..... دریاﺅں کے کنارے بڑے منفرد انداز میں کھڑے رہنے والے بڑے بڑے بگلا نما پرندے عام بگلوں کی طرح ہی ایک پیر پر کھڑے نظرآتے ہیں۔ لمبی لمبی چونچوں او رسرخ لمبی ٹانگوں کے حامل یہ پرندے اپنی عجیب و غریب جسمانی ساخت کی وجہ سے لمڈھینگ کہلاتے ہیں۔اب سائنسدانوں نے جو تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ انکی عادت نہیں بلکہ حکمت عملی ہے اور اس طرح وہ باری باری ایک ٹانگ پر کھڑے رہ کر دوسری ٹانگ کو آرام کا موقع فراہم کرتے ہیں اور اپنی توانائی بچاتے ہیں۔ یہ حرکت ماہرین کی نظر میں ایسی ہی ہے جیسے لوگ پیسے یا دوسری چیزیں لوگوں اور برے وقت کیلئے بچا کر رکھتے ہیں۔جارجیا انسٹی ٹیوٹ کے محققین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لمڈھینگ گھوڑوں کی طرح کھڑے کھڑے سونے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور چمگادڑوں کی طرح اپنی گردن جھکا کر نیند کے مزے بھی لے لیتے ہیں۔قدرت نے انہیں اپنی طاقت کو محفوظ رکھنے کیلئے یہ خاص صفت عطا کررکھی ہے جو انکے بیحد کام آتی ہے۔