Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

العلا میں لبنانی فیشن ڈیزائنر کے ملبوسات کی نمائش

شیفون اور کریپ سے تیار ملبوسات میں چمکدار دھات کا استعمال کیا گیا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام
لبنانی فیشن ڈیزائنر نے مملکت کے تاریخی علاقے العلا میں معروف عرب فیشن ماڈلز کے ساتھ اپنے منفرد اور جدید فیشن کے ملبوسات کی نمائش کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق فیشن ڈیزائنر رامی کدی نے رواں سال موسم گرما / بہار کے ڈیزائنز میں ہر ایک کے لیے کچھ نیا پیش کیا ہے۔

خوبصورت رنگوں  کے ملبوسات پر موتی اور ستاروں کا کام ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

ان ملبوسات میں ہارٹر گاؤن اور پلنگنگ وی کے سائز کے لباس سے لے کر کندھے سے باہر کے سٹائل، سٹریپ لیس ڈیزائنز اور بہت کچھ شامل ہے۔
شیفون اور کریپ کے کپڑے سے تیار کیے گئے ملبوسات میں خوبصورت اور چمکدار دھات کا استعمال کیا گیا ہے جب کہ ساٹن کے پارچہ جات پر منفرد اور دیدہ زیب ڈیزائن بھی پیش کئے گئے ہیں۔

العلا میں ہونے والا فیشن شو العلا مومنٹ کےتعاون سے پیش کیا گیا۔ فوٹو انسٹاگرام

مجموعہ میں گلابی، نیلے، سبز، جامنی اور دیگر خوبصورت رنگوں  سے مزین ان ملبوسات پر براؤن، سلور اور گولڈ کلرز میں موتی اور ستاروں کا کام ہے۔
العلا میں ہونے والا یہ فیشن شو العلا مومنٹ کے تعاون سے پیش کیا گیا جس میں لبنانی سپر سٹار نجوہ کرم، سعودی ایکٹرس میلا الزہرانی، تیونسی اداکارہ ڈورا زاروق اور فیشن کی دنیا سے وابستہ معروف خواتین نجود الرمیحی اور لما العقیل نے شرکت کی۔

شیئر: