Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

العلا میں 15 ممالک کی شرکت سے اونٹوں کی دوڑ کا مقابلہ

’چیمپئن شپ کا آغاز 3 مئی سے ہوگا، مجموعی طور پر 30 لاکھ ریال کے انعامات دیئے جائیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
العلا میں  پہلی مرتبہ اونٹوں کی دوڑ کا مقابلہ ہو رہا ہے جس میں 15 ممالک شریک ہو رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق چیمپئن شپ میں سعودی عرب کے علاوہ امارات، بحرین، یمن، عراق، لبنان، مراکش، الجزائر، تیونس، جبوتی، صومال، مصر، اردن، سوڈان اور کویت شامل ہیں۔
چیمپئن شپ میں اونٹوں کے وہ مالکان شرکت کریں گے جو عرب فیڈریشن میں رجسٹرڈ ہیں۔
مقابلے میں اول پوزیشن آنے والوں کو انعامات دیئے جائیں گے جبکہ ہر ملک کو ہر راؤنڈ میں زیادہ سے زیادہ 10 اونٹ کی شرکت کی اجازت ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئن شپ کا آغاز 3 مئی سے ہوگا جس میں مجموعی طور پر 30 لاکھ ریال کے انعامات دیئے جائیں گے۔

شیئر: