Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 13 اگست ، 2025 | Wednesday , August   13, 2025
بدھ ، 13 اگست ، 2025 | Wednesday , August   13, 2025
تازہ ترین

وفاقی وزیر پیٹرولیم اور متحدہ عرب امارات کے سفیر کے درمیان ملاقات

وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
جمعے کو وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وفاقی وزیر کو عہدہ سنبھالنے پر سفیر کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پیٹرولیم سیکٹر میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور پیٹرولیم شعبے میں شراکت داری مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقعے پر عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلق کی بنیاد دوستی اور عوامی رابطے ہیں۔
 

شیئر: