جے پور۔۔۔۔راجستھان میں ایک سرکاری اسپتال میں عملے کی غفلت کے نتیجے میں 4دن کے نومولود پر چوہوں نے حملہ کردیاوارڈ میں بجلی بھی نہیں تھی۔یہ واقعہ جے پور سے 500کلو میٹر دور بنس واڑہ کے اسپتال میں پیش آیا۔صبح 5بجے بچے کو دیکھا تو اس کی انگلیاں چوہوں نے کتر دی تھیں۔صبح بجلی آنے کے بعد ہی بچے کے خاندان والوں کو اس کا علم ہوسکا۔ انہوں نے انتظامیہ سے شکایت کردی۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی گئی۔پرینکا نامی خاتون کے یہاں 4دن پہلے ہی بچے کی ولادت ہوئی تھی۔