Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

10 لاکھ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ضبا بندر گاہ کے محکمہ کسٹم نے شملہ مرچی کی کھیپ میں 10 سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نشہ آور گولیاں بیرون ملک سے آنے والے ٹرک میں شملہ مرچی کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔
محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ ’ٹرک کی جدید آلات سے تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ اس میں منشیات چھپائی گئی ہے‘۔
’ٹرک کے ڈرائیور اور سعودی عرب میں مرچی کے کھیپ وصول کرنے والے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ ’منشیات ضبط کرنے اور ملوث شخص کو گرفتار کرنے کے لیے محکمہ انسداد منشیات کا تعاون حاصل کیا گیا ہے‘۔

شیئر: