Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

مکہ مدینہ کے ہوٹلوں نے قطریوں کے بقایا جات واپس کردیئے

مکہ مکرمہ ..... مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے کئی ہوٹلوں نے قطری شہریو ںکے بقایا جات واپس کردیئے۔ بعض قطری شہری ریزرویشن کی مدت مکمل کئے بغیر ہی رخصت ہوگئے تھے جبکہ دیگر ریزرویشن کرانے کے باوجود مقررہ تاریخوںپر ہوٹل نہیں پہنچ پائے تھے۔ ہوٹلوں کی انتظامیہ نے ایسے تمام قطری شہریوں کے بقایا جات واپس کردیئے۔ یہ اقدام سعودی محکمہ سیاحت کی ہدایت پر کیا گیا۔ محکمہ کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے اس سلسلے میں ذاتی دلچسپی لی تھی۔

شیئر: