اسلام آباد... تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں۔ دستاویزات کے مطابق عمران خان چیئرمین جبکہ شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین کے عہدوں پر برقرار ہیں۔جہانگیر ترین سیکرٹری جنرل، عارف علوی سندھ ، یار محمد رند بلوچستان ، علیم خان صدر وسطی پنجاب اور علی امین گنڈا پور صدر خیبرپختونخوا ساوتھ منتخب ہوئے ۔ انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیل پارٹی ترجمان فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔ دستاویزات کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات میں انصاف پینل نے 1 لاکھ 89 ہزار 55 ووٹ جبکہ احتساب پینل نے 41 ہزار 647 ووٹ حاصل کئے۔