Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی وزیرخارجہ سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔
منگل کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اپنے وفد کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا خیرمقدم کیا۔
سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وفد کے ہمراہ وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون و سرمایہ کاری،  خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: