Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی عرب کی پیرس میں سوڈان کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت

سعودی نائب وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی نیابت کی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب  وزیرخارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی نے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے پیرس میں سوڈان کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیرخارجہ نے کہا’ مملکت کی کانفرنس میں شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ سوڈان میں مستقل بنیادوں پرقیام امن کے لیے کی  جانے والی عالمی امن کوششوں کی سعودی عرب بھرپور حمایت کرتا ہے جو ہماری اولین ترجیح ہے‘۔

سعودی عرب عالمی امن کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

نائب وزیر خارجہ نے سوڈان میں جاری تنازعہ پر مملکت کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی جانوں اور املاک کا نقصان قرار دیا۔ جس کی وجہ سے تقریبا 9 ہزار سے زائد شہری ہلاک اور 8.3 ملین افراد بے گھر ہوگئے جبکہ 1.7 ملین سوڈانی اپنا ملک چھوڑ چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ’ تنازعہ کے خاتمے کےلیے اندرونی سطح پرسیاسی حل تلاش کرنا ہے، سوڈانی رہنما اپنی داخلی امن وسلامتی کو یقینی بنانے کےلیے سیز فائر کریں تاکہ ملک وقوم کا تحفظ کیا جاسکے۔

شیئر: