Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شیخ احمد عبد اللہ الصباح کویت کے نئے وزیر اعظم مقرر

’شیخ احمد الصباح کو کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری بھی تفویض کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کویتی ایوان شاہی نے شیخ احمد عبد اللہ الاحمد الصباح کو نیا وزیر اعظم مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے شیخ احمد عبد اللہ الاحمد الصباح کو کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری بھی تفویض کی ہے۔
قبل ازیں امیر کویت نے سابق حکومت کا استعفی منظور کیا تھا۔
واضح رہے کہ شیخ احمد عبد اللہ الأحمد الصباح 1952 میں پیدا ہوئے اور 1976 میں امریکی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہوئے۔
1999 سے 2011 تک متعدد وزارتوں کا قلمدان سنبھالا جبکہ 2021 میں ولی عہد کے ایوان کے سربراہ مقرر ہوئے۔
2023 میں انہیں امیر کویت کے سکریٹری متعین کیا گیا۔

شیئر: