Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی عرب کا دل میں خاص مقام ہے ،نواز شریف

اسلام آباد ...وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کے ایک روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ نواز شریف قطر کے تنازع کے بعد مصالحتی مشن پر سعودی عرب گئے تھے ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقا ت میں خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سرکاری بیان کے مطابق نواز شریف نے اس موقع کہا کہ سعودی عرب کا پاکستانیوں کے دل میں خاص مقام ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی خود مختاری اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ توقع ظاہر کی کہ موجودہ صورتحال کا امت مسلمہ کے بہترین مفاد میں کوئی حل نکل آئے گا۔ 

 

شیئر: