Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

تیما میونسپلٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں پاکستانی، انڈین اور بنگلہ دیشی شہریوں کی شرکت

تیما میونسپلٹی نے پاکستانی، انڈین اور بنگلہ دیشی کمیونٹی کے لیے چیمپئن شپ کا انعقاد کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق المئویہ پارک میں  چیمپئن شپ کے انعقاد کے لیے میونسپلٹی نے عارضی کرکٹ گراؤنڈ تیار کیا ہے۔
میونسپلٹی نے ایشین کمیونٹی کی تفریح کے لیے خصوصی طور پر کرکٹ چیمپئن شپ کا اہتمام کیا ہے جس میں شہر میں رہائش پذیر پاکستانی، انڈین اور بنگلہ دیشی کمیونٹی کے افراد نے دلچسپی لی ہے۔
چیمپئن شپ میں پاکستان، انڈین اور بنگلہ دیشی ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ہوا جبکہ بعد ازاں پاکستانی ٹیم کو فاتح قرار دے کر ٹرافی سے نوازا گیا۔
کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پاکستانی، انڈین اور بنگلہ دیشی کمیونٹی نے میونسپلٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
 

شیئر: