Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے اثرات پر بھی بات چیت کی گئی ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن اور ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے اتوار کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ نے رابطے کے دوران خطے کی صورتحال اور غزہ بحران کے پس منظر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور بلنکن نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، اس کے سنگین اثرات اور اس پر قابو پانے کی کوششوں پر بات چیت کی۔

شیئر: