Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ریاض میں عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث چار غیرملکی گرفتار

قانونی اقدامات کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کے ریاض ریجن میں پولیس نے اجتماعی جھگڑے میں ملوث چار غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار24 کے مطابق ایک عوامی مقام پر جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی، ملزمان کو شناخت کے بعد حراست میں لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار افراد کو قانونی اقدامات کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
اجتماعی جھگڑے کی وڈیو بنانے اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کو بھی سائبر کرائم قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جائے گا۔

شیئر: