Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جی سی سی سیکریٹری جنرل کی تاشقند میں ازبک وزیر خارجہ سے ملاقات

جی سی سی ممالک وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں(فوٹو: ایس پی اے)
خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم البدوی نے اتوار کو تاشقند میں ازبک وزیر خارجہ بختیارسیدوف سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران جی سی سی اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان سٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوسرے وزارتی اجلاس کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تاشقند میں 15 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں جی سی سی اور وسطی ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔
جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جی سی سی ممالک وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
’پہلی سربراہی کانفرنس کے بعد ایک سال سے بھی بہت کم وقت میں مشترکہ وزارتی اجلاس کا انعقاد تمام سطحوں اور تمام شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھانے کی خواہش کا ثبوت ہے‘۔
جاسم البدوی نے کہا کہ ’توقع ہے اجلاس میں سرمایہ کاری اور معیشت خاص طور پرڈیجیٹل معیشت اور گرین انرجی سیکیورٹی اور اس کے استعمال میں سیاسی ہم آہنگی اور تعاون پر توجہ مرکوز ہوگی‘۔

شیئر: