جدہ .... سعودی کابینہ کا اجلاس جدہ کے قصر السلام میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کابینہ نے 59 افراد اور 12اداروں کو دہشتگردی کی فہرست میں شامل کرنے کے اقدام کا خیر مقد م کیا۔ شاہ سلمان نے اجلاس کے آغازمیں امیر کویت شیخ صباح الاحمد ، بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے ساتھ اپنے مذاکرات کے نتائج سے کابینہ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردگان ، امریکی صدر ٹرمپ اور فرانس کے صدر ایمانویل میکرن کیساتھ ٹیلیفونک رابطوں سے بھی مطلع کیا۔ کابینہ نے قطر کو دہشتگردی کی فنڈنگ روکنے کا پابند بنانے کی بابت امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا۔ کابینہ نے قطیف کے المسورة محلے میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کی۔کابینہ نے 14ویں اور 15ویں گریڈ پر متعدد شخصیات کی تقرریاں بھی کیں۔