Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

منامہ: انڈین ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے افطار

(منامہ(ابوزید نعمان
بحرین میں انڈین ویلفیئر ایسوسی ایشن کی یوتھ ونگ کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیاگیا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ قبل نماز مغرب حشمت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزے کا اصل مقصد تقوی ہے اور تقوی کے معنی بچنے کے ہیں۔ روزہ آدمی کے اندرضبط نفس پیدا کرتا ہے۔ روزہ کی حالت میں ہمیں جھوٹ ، غیبت اورلڑائی جھگڑے سے بچنا چاہئے۔ تقریب میں محمد مرغوب، سید ظفراور عبد السلام کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔

شیئر: