Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

مکہ ریجن میں خاتون کو چھیڑنے پر غیرملکی گرفتار

کیس ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ )
مکہ ریجن میں خاتون کو چھیڑنے پر ایک مصری کو گرفتار کرلیا۔ خاتون کی شکایت پرگرفتاری عمل میں لائی گئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق ریجنل پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی جس میں ایک خاتون کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی۔
خاتون نے کی شکایت پر پولیس ٹیم نے مصری شہری کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کے خلاف جاری تحقیقات مکمل ہونے کے بعد  مقدمہ کا چالان تیار کرنے کے لیے  پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا تاکہ مقدمہ کرمنل کورٹ میں بھیجا جاسکے۔

شیئر: