ریاض(ذکاء اللہ محسن)مسلم لیگ نون کے پاکستان سے آئے ہوئے رہنماملک فلک شیر اعوان کے اعزاز میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کی جانب سے افطار ڈنر دیا گیا جس میں لیگی عہدیداروں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقعہ پر ملک فلک شیر اعوان نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہوگا۔ روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے اور نوجوان طبقہ برسر روزگار ہو جائے گا۔ پانامہ لیکس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کا ہر دور میں احتساب کرنے کی کوشش کی گئی مگر مشرف جیسا ڈکٹیٹر بھی ان کے خلاف کرپشن ثابت نہ کر سکا۔ ملک فلک شیر اعوان نے یوتھ ونگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سعودی عرب آ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ افطار ڈنر میں رانا خالد اکرم رانا، ملک محمود، جی ایم اعوان، ملک حسنین مرکھال، راجہ یعقوب، محمد ندیم، راجہ مدثر، اجمل منہاس اور شہزاد خان نے شرکت کی۔