Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

یوکرینی عوام کی امداد کے لیے 20 واں سعودی طیارہ  پولینڈ پہنچ گیا

امدادی سامان کا وزن 50 ٹن ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کا 20 واں طیارہ منگل 9 اپریل 2024 کو یوکرینی عوام کے لیے امدادی سامان لے کر پولینڈ پہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ کے ایئرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں 50 ٹن امدادی سامان موجود ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت بھیجے جانے والے امدادی سامان میں جنریٹر اور بجلی کا سامان موجود ہے۔
سعودی عرب دنیا بھر میں متاثرین کی مدد میں سرفہرست ہے اور مملکت دنیا بھر کے ضرورت مند اور متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہتا ہے۔ خصوصا شاہ سلمان مرکز کے تحت امداد کی ترسیل متاثرین تک جلد پہنچائی جاتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: