Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

پاکستان ، سری لنکا کوہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

  کارڈف ...آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے ابتدائی مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے 237 رنز کا ہدف 46 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ سیمی فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ ہو گا۔ سرفراز احمد اور محمد عامر نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں ناقابلِ شکست 75 رنز بنائے۔ فخر زمان نے 50، بابر اعظم نے 10، محمد حفیظ نے ایک، اظہر علی نے 34، شیعب ملک نے 11، عماد وسیم نے4 اور فہیم اشرف نے 15 رنز بنائے۔اظہر علی 34 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ نے 3، ملنگا، لکمال اور پریرا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ۔پاکستان کو 237 رنز کا ہدف دیا۔

 

شیئر: