Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی نائب وزیر خارجہ سے ایتھوپیا کی وزیر مملکت سے ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے اتوار کو ریاض میں ایتھوپیا کی وزیر مملکت برائے خارجہ برکتان دادی نے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد اتوار کو سعودی عرب سے روانہ ہوگئے۔ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ کے کشمنر شہزادہ سعود بن جلوی اور دیگر عہدیداروں نے انہیں رخصت کیا۔

شیئر: