Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 20 دسمبر ، 2025 | Saturday , December   20, 2025
ہفتہ ، 20 دسمبر ، 2025 | Saturday , December   20, 2025

کالم نگار مبشر انوار کی طرف سے کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

ریاض (ذکاء اللہ محسن)اردو نیوز کے کالم نگار مبشر انوار کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو افطار ڈنر پر مدعو کیا گیا جس میں سفارت خانہ پاکستان کے افسران کے علاوہ کمیونٹی ممبران نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس موقعہ مبشر انوار کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکرہے کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک جیسے مہینے سے مستفید کیا ہے اور ہمیں رحمتیں برکتیںسمیٹنے کا بھرپور موقع پر فراہم کیا ہے۔ نزول قرآن کے اس ماہ برکت میں ہر سو مسلمان اللہ کی رضا کی خاطر سحری اور افطاری کا اہتمام کرتے ہیں۔ اس سے بھائی چارگی کی ایک عمدہ مثال قائم ہوتی ہے۔ ہر انسان یہ کوشش کرتا ہے کہ اس ماہ غریبوں اور مسکینوں کی دل کھول کر داد رسی کی جائے۔ پاک میڈیا فورم کے صدر ایچ ایم فیاض کا کہنا تھا کہ اس ماہ صیام کو گزارنے کا جو مزہ سعودی عرب میں آتا ہے کہیں اور نہیں آتا۔ حرمین  شریفین کی زیارت ہم سب کے لئے باعث سعادت ہوتی ہے۔ افطار ڈنر میں محمد خالد رانا، ریاض راٹھور، الیاس رحیم، عابد شمعون، وقار نسیم وامق، چوہدری عبدالمجید گجر، خالد اکرم رانا، راجہ یعقوب، امتیاز احمد، جہانزیب امجد، راشد محمود بٹ، مبین چوہدری، عامر شہزاد، تنویر میاں، محمد ارشد، ڈاکٹر منصور میمن، تصدق گیلانی، محمد اصغر چشتی، اصغر قریشی، ارشد شریف، ڈاکٹر طارق عزیز، چوہدری فریاد احمد، حنیف بابر اور شہر کے دیگر عمائدین شریک ہوئے جبکہ سفارت خانہ پاکستان سے ہیڈ آف چانسری سردار خان خٹک، ہیڈ آف قونصلر شاہ فیصل کاکڑ، ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف اور فرسٹ سیکرٹری شاہد محمود شریک ہوئے۔ 
 

شیئر: