Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی عرب میں موسم گرما کا آغاز کب ہوگا؟

گزشتہ 2  روز کے دوران بہت زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔ (الاخباریہ چینل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل نے کہا ہے کہ ’اپریل کے وسط تک درجہ حرارت میں نصف سے ایک ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے‘۔
الاخباریہ چینل کو انٹرویو میں عقیل العقیل نے کہا کہ ’اپریل میں موسمی صورتحال میں بڑی تبدیلی رونما نہیں ہوگی تاہم مئی میں گرمی کے موسم کا آغاز ہوجائے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ 2  روز کے دوران مملکت کے جنوبی اور جنوب مغربی پہاڑی علاقوں میں بہت زیادہ بارش ہوئی ہے‘۔
موسمی تجزیہ کار کا کہنا تھا’آنے والے دنوں میں مملکت کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے علاوہ ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے جبکہ ژالہ باری اور تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: