Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنا جرم ہے ، عمران خان

  اسلام آباد...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنا جرم ہے۔ا ب دنیا کا کوئی ملک وزیراعظم نواز شریف کو گھر جانے سے نہیں بچا سکتا۔ ان کے پاس صرف دو ڈھائی ہفتے باقی رہ گئے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شریف شریف خاندان کا سارا کیس قطری شہزادے کے خط کے گرد گھومتا ہے۔ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ قطری شہزادہ پیش نہ ہوا تو خط ردی کے سوا کچھ نہیں۔ ان لوگوں کو پتہ ہے کہ قطری شہزادہ پیش نہیں ہو رہا اس لئے موٹو گینگ جے آئی ٹی پر حملے کر رہا ہے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے انکی واپسی کا نہیں پتا تھا،خوش آمدید کہتے ہیں۔

 

شیئر: