Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ادارے ریکارڈ تبدیل کر رہے ہیں ،جے آئی ٹی

  اسلام آباد...پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کے معاملے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں مختلف اداروں کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت پر مبنی درخواست بھی جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ مختلف ادارے ریکارڈ فراہم نہیں کر رہے۔اداروں کی جانب سے ریکارڈ میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 60 دن میں تحقیقات مکمل کر نی ہے۔عدالت تحقیقات کی بروقت تکمیل کیلئے مناسب احکامات جاری کرے۔سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو درپیش مشکلات کی رپورٹ پر اٹارنی جنرل سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ بہت سنجیدہ الزامات ہیں کہ کچھ ادارے ریکارڈ تبدیل کر رہے ہیں۔ اگر رکاوٹیں رہیں تو جے آئی ٹی کیلئے 60 دن میں اپنا کام مکمل کرنا مشکل ہو گا۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ سنجیدہ الزامات ہیں ان کے دور رس نتائج نکلیں گے۔

 

شیئر: