Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی نوجوانوں نے سیلابی ریلے میں پھنس جانے والے خاندان کو بچا لیا

وادی سے نکلنے کی کوشش میں ان کی گاڑی ریلے میں پھنس گئی۔(فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے جازان ریجن میں دو سعودی نوجوانوں عبداللہ یحیی الریثی اور حسن جابر السلمی الریٹی نے وادی لجب کے سیلابی ریلے میں پھنس جانے والے ایک خاندان کو بچا لیا۔
سبق نیوز کے مطابق وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک گاڑی وادی لجب میں سیلابی ریلے میں پھنسی ہے۔
دو نوجوان اپنی گاڑی میں وہاں پہنچتے ہیں پھنسے ہوئے افراد کو گاڑی سے باہر نکالنے اور چٹان کے اوپر محفوظ مقام تک پہنچانے میں مدد کرتے ہیں۔
گاڑی میں بچوں سمیت خاندان کے دس افراد سوار تھے۔ وادی سے نکلنے کی کوشش میں ان کی گاڑی ریلے میں پھنس گئی۔
سعودی نوجوانوں نے موقع پر پہنچ کر انہیں ڈوبنے سے بچا لیا۔

شیئر: