Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

جعلی پاکستانی معالج گرفتار

مکہ مکرمہ ....... ہموطنوں سے بھاری رقم لیکر طبی معائنے اور دوائیں دینے والے پاکستانی ٹیکنیشن کو گرفتار کرلیا گیا۔ مکہ مکرمہ پولیس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایک الیکٹریشن پاکستانی شہریوںکو بے وقوف بناکر انکا علاج کررہا تھا۔ خود ساختہ طبیب بنا ہوا تھا۔متعدد شکایتوں کے بعد اسے کارروائی کرکے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ اسے العزیزیہ پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ محکمہ تحقیقات و استغاثہ کو واقعہ کی اطلاع دیدی گئی۔ وہ ایک ٹھیکیدار کے یہاں الیکٹریشن کے طور پر کام کررہا تھا۔

شیئر: