سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار 31 مارچ کو کاروبار کے آغاز پرسونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تواصل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 233.64 ریال رہی۔
سنیچر کو کاروبار کے اختتام پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 235.60 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 267.01 ریال، 22 قیراط ایک گرام 244.67 اور 18 قیراط 200.26 ریال رہی ہے۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 267,009 ریال میں دستیاب رہا۔