راولپنڈی ...لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق جب کہ خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق ہندوستانی فوج نے پیر کو لائن آف کنٹرول کے جندروٹ اورتتہ پانی سیکٹرمیں سول آبادی کومارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ۔ 18 سالہ وقار یونس اور19 سالہ اسد علی جاں بحق ہوگئے۔30 سالہ محمد شہباز،35 سالہ شمائلہ خورشید اور14 سالہ حفصہ شبیر زخمی ہوئیں۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ پاکستان نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شہریوں کی ہلاکت پر احتجاج ریکارڈ کرایا اور مطالبہ کیا گیا کہ ہندسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی بند کرے۔