سی سی آئی میں اسحاق ڈار کی شمولیت، کیا نواز شریف اپنے بھائی پر اثرانداز ہو رہے ہیں؟
وفاقی کابینہ کا اجلاس، ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کے قیام کی منظوری متوقع
خیبرپختونخوا میں ژالہ باری سے پانچ ہلاکتیں، آج مزید بارش کی پیش گوئی
حکمت سے سیاست تک، خیبرپختونخوا کے نو منتخب رکن اسمبلی گرپال سنگھ کون ہیں؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلوچستان اور کراچی بار کونسلز نے تصدق جیلانی کمیشن مسترد کر دیا
بلوچستان اور کراچی بار کونسلز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط کے معاملے پر حکومتی کمیشن کو مسترد کر دیا ہے۔
سنیچر کو ایک بیان میں بلوچستان بار کونسل نے ججز کے خط کے لیے حکومتی کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لے کر فُل کورٹ سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی بار اور سندھ ہائی کورٹ بار کے عہدیدران نے شرکت کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ’ہم عدلیہ اور وکلا کو یرغمال نہیں بننے دیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان لارجر بینچ تشکیل دیں، ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیشن منظور نہیں۔‘
نو مئی کے 51 ملزمان کو سزائیں
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ برس نو مئی کے واقعات میں ملوث 51 ملزمان کو سزائیں سنائی ہیں۔
ملزمان پر گوجرانوالہ کینٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔
سنیچر کی سہ پہر جج نتاشا سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو پانچ پانچ سال قید کی سزا دی۔
خواجہ محمد آصف سمیت 41 اراکین اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن چیلنج
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں حمزہ شہباز شریف، خواجہ محمد آصف سمیت 41 اراکین اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن چیلنج کر دیے گئے ہیں۔
این اے 117 لاہور سے عبدالعلیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی چیلنج کر دیا گیا ہے۔ این اے 117 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار علی اعجاز نے عبدالعلیم خان کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ناکام امیدوار عالیہ حمزہ ملک نے ن لیگ کے حمزہ شہباز شریف کے خلاف ٹریبیونل سے رجوع کرتے ہوئے این اے 118 سے ان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے۔
پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار نعمان مجید نے پی پی 152 لاہور سے ملک محمد وحید کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی چیلنج کر دیا ہے۔
این اے 71 سیالکوٹ سے ن لیگ کے رہنما خواجہ محمد آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا ہے۔ سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ناکام امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار نے خواجہ آصف کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔
عام انتخابات 2024 میں کامیاب ہونے ہونے والے ارکان کے خلاف انتخابی عذ رداریاں دائر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپلیٹ ٹریبونل انتخابی عذرداریوں کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔









