Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مسجد الحرام میں تین ہزار افراد اعتکاف کریں گے، تیاریاں مکمل

معتکفین کو روزانہ تین کھانے فراہم کیے جائیں گے (فوٹو: الشرق الاوسط)
حرمین شریفین اتھارٹی کی جانب مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں اعتکاف کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ تین ہزار افراد اعتکاف کریں گے۔
 اتھارٹی میں ادارہ امور رہنمائی اور فیلڈ گائیڈنس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالمحسن الغامدی نے اخبار 24 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اعتکاف کے لیے مخصوص جگہ کو معتکفین کے استقبال کے تیار کرلیا گیا ہے جہاں 2500 مرد اور 500 خواتین کی گنجائش ہے۔‘
انہوں بتایا کہ’ معتکفین کو روزانہ تین کھانے فراہم کیے جائیں گے جنہیں صحت کے معیار اور ضوابط کے مطابق تیار جائے گا۔‘
معتکفین کو ایک کمبل، تکیہ، ذاتی استعمال کی اشیا اور سلیپنگ ماسک فراہم کیا جائے گا۔ اعتکاف کے دوران مرد اور خواتین کے لیے طبی مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ تصریح (اجازت نامہ) جاری ہونے کے بعد ہر معتکف کے لیے ذاتی سامان رکھنے کے لیے ایک لاکر مخصوص کردیا جائے گا، جبکہ آخری عشرے میں معتکفین کے لیے مختص جگہ پر علمی دروس، قرآنی حلقوں اور رہنمائی کے وسائل کی فراہمی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔‘
عبدالمحسن الغامدی نے بتایا کہ ’حرمین شریفین اتھارٹی کی ویب سائٹ پر اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز رمضان شروع ہونے کے ساتھ ہوگیا تھا۔‘

شیئر: