Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

کراچی:محمد بن سلمان سے مدد کی اپیل

ریاض.... پاکستان کے ڈینٹل کالج میں زیر تعلیم سعودی طلباءکے والدین نے نائب ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے اپنا مسئلہ حل کرانے کی درخواست کردی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم کو ہمارے بچوں کا مسئلہ حل کرنے پرآمادہ کیا جائے۔ وزارت تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ پاکستان کے سوا کسی اور ملک میں تعلیم مکمل کریں۔ والدین کا کہناہے کہ ہمارے بچے ان دنوں تھرڈ ایئر کے طالب علم ہیں ایسی صورت میں انکے لئے کالج چھوڑنا اور کسی اور ملک میں داخلہ لینا غیر معمولی مسائل کا باعث بنے گا۔ عبداللہ الیامی، فیصل البلوی، عبداللطیف الخریجی اور ابراہیم البقعاوی ہمدرد یونیورسٹی کراچی کے ڈینٹل کالج میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ والدین کا کہناہے کہ وزارت تعلیم کی پابندی کیوجہ سے اسکالر شپ بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں سعودی کلچرل اتاشی کے مشورے پر ہی طلباءنے ہمدرد یونیورسٹی میں داخلے لئے تھے۔ 
 

شیئر: