Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مسجد نبوی میں رمضان کے دوران یومیہ چار لاکھ لٹر زمزم کی فراہمی

مسجد نبوی میں زمزم کی پندرہ ہزر بوتلیں بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی محکمہ آبپاشی کے ذریعے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ سے زمزم کی فراہمی کا اہتمام کررہی ہے۔
رمضان المبارک کے دورن مدینہ منورہ زائرین کو یومیہ چار لاکھ لٹر آب زمزم فراہم کیا جارہا ہے جبکہ پندرہ ہزار کولریا کنٹیٹرز رکھے گئے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ سے ٹینکرز کے ذریعے آب زمزم منگوایا جاتا ہے۔ تمام راستے واٹر ٹینکر کی نگرانی ہوتی ہے۔ ایک ٹینکر میں 20 ٹن پانی کی گنجائش ہے۔
زمزم جب ٹینکرز کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچتا ہے تو انہیں ماہرین جراثیم سے پاک اور ٹھنڈا کرتے ہیں اور پھر سٹوریج ٹینکوں میں خالی کیا جاتا ہے۔
مسجد نبوی میں زائرین کو آب زمزم کی فراہمی کے انتظامات پر40 سپروائزر اور 500 تربیت یا فتہ کارکنان تعینات ہیں۔ مسجد نبوی کے اندر صحنوں اور چھت پر آب زمزم کے کولر زائرین کے لیے رکھے گئے ہیں۔
دس ہزار کولر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محفوظ کیے گئے ہیں۔ کولریا کنٹیٹر 8 مقامات پر بھرے جاتے ہیں۔ تین مراکز ایسے ہیں جہاں ٹھنڈے آب زمزم کی بوتلیں بھری جاتی ہیں۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ چوبیس گھنٹے زائرین اور نمازیوں میں زمزم کی فراہمی میں مصروف رہتی ہے۔
روضہ شریفہ میں یومیہ زمزم کی دس ہزار بوتلیں اور مسجد نبوی میں پندرہ ہزر بوتلیں بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔

شیئر: