Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

مقدس شہروں پر قبضے کے خواب میں قطر ، حوثی شریک

صنعاء.... یمن کے حوثی باغیوں کے قائد اعلیٰ بدر الدین الحوثی اور قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ ال ثانی کے درمیان ہونے والی خط و کتابت نے فریقین کے خطرناک عزائم طشت از بام کردیئے۔حوثیوں کے امیر المومنین بدر الدین الحوثی نے قطر کے سابق امیر حمد کے نام پیغام میں تحریر کیا تھا کہ آپ کی مدد کی بدولت ہم مکہ اور مدینہ پر قبضہ کرلیں گے۔ اس دستاویز کے منظر عام پر آنے سے مملکت کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے کے سلسلے میں قطر کی تباہ کن پالیسی سامنے آگئی۔ بدر الدین الحوثی نے2010ءکے دوران حوثیوں کی پہلی جنگ کے موقع پرفیاضانہ تعاون پرشیخ حمد کیلئے انتہائی ممنونیت اور شکر گزاری کے جذبات پیش کئے۔انہوں نے اس حوالے سے ”ایرانی شہروں “ کی پشت پناہی کا بھی تذکرہ کیا۔اس دستاویز نے 2003ءکے دوران سعودی عرب کے خلاف قطر کی سازش کے خفیہ پہلو بھی آشکار کردیئے۔ اس سے واضح ہوگیا کہ قطر نے اس وقت حوثیوں کی مالی مدد کی تھی جسکی بدولت حوثیوں کو خود اپنے رہبر کے دعوے کے مطابق فتوحات حاصل ہوئی تھیں۔ حوثی کے قائد نے امیر قطر سے عہد کیا تھا کہ وہ مکہ اور مدینہ مقامات مقدسہ تک پیشرفت جاری رکھیںگے۔ ذرائع کاکہناہے کہ زمینی حقائق ظاہر کررہے ہیں کہ موجودہ امیر قطر اپنے والد کے نقش قدم پر ہی چل رہے ہیں ۔ وہ وہی طورطریقے اپنائے ہوئے ہیںجو قطر کے سابق امیر اور انکے والد اختیار کئے ہوئے تھے۔ یہی تصرفات قطر کے خلاف عربوں کی شدید برہمی کا باعث بنے ہیں۔

شیئر: