ریاض.... باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ قطر نے یمن کے صعدہ علاقے اور سعودی عرب کے نجران علاقے کے درمیان منشیات کے 30بڑے اسمگلروں کو قطر کی شہریت دیدی۔قطر نے القاعدہ تنظیم اور یمن کے دہشتگرد عناصر کی سرپرستی کے بعدپڑوسی ممالک میں تخریب کاری کا نیا دروازہ کھول دیا۔ نشہ آور اشیاءکے دھندے اور اسمگلنگ میں ملوث سرغنوں کو شہریت دینے کا مطلب پڑوسی ممالک کے نوجوانوں کے ذہنوں کو تباہ و برباد کرنا اور ہمسایہ ملکوں کی ریڑھ کی ہڈی توڑنے کی گھناﺅنی سازش جیسا ہے۔صعدہ کے ایک شہری نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ محمد بن شاجع کا نام منظر عام پر آیا ہے۔ جو اسلحہ اور منشیات کا بڑا تاجر مانا جاتا ہے۔ وہ وائلا سرحدی قبیلے کے مشائخ میں سے ایک ہے۔ اسے قطر نے اپنی شہریت دی ہے۔ قطر نے اس کے قبیلے کے دیگر افراد کو کثیر تعدا د میں اپنے یہاں کی شہریت تقسیم کی ہے۔ یہ سب اسلحہ اور منشیات کے تاجر ہیں۔ انہیں قطری فوج اور سیکیورٹی میں ملازمتیں بھی دیدی گئیں۔