Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ریاض میں جعلی عمرہ مہم چلانے پر سات غیر ملکی گرفتار

ایک پاکستانی، 3 بنگلہ دیشی اور 3 مصری شہری شامل ہیں (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب ریاض ریجن میں پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے سات غیر ملکیوں کو اقامہ قانون کی خلاف ورزی اور غیر قانونی دفاتر میں جعلی عمرہ مہم کو فروغ دینے پرگرفتار کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق پولیس نے ملزمان کے قبضے سے نقدی برآمد کی ہے، جبکہ ملزمان کو  قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
دھوکہ دہی کے الزام میں زیرحراست افراد میں ایک پاکستانی، 3 بنگلہ دیشی اور 3 مصری شہری شامل ہیں۔

شیئر: