Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 25 جون ، 2025 | Wednesday , June   25, 2025
بدھ ، 25 جون ، 2025 | Wednesday , June   25, 2025

معمر پاکستانی نے عمرے کیلئے اثاثے فروخت کردیئے

  مکہ مکرمہ ..... 70سالہ پاکستانی معتمر احمد عثمان نے جملہ املاک فروخت کرکے حرم شریف کی حاضری کا خواب پورا کرلیا۔ احمد عثمان نے حاصل حیات سفر کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ بچپن سے خواب تھا کہ خانہ کعبہ دیکھوں، حرم شریف میں حاضری دوں مگر اقتصادی حالات اور مالی مسائل کی وجہ سے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہورہا تھا۔ بالاخر میں نے 10ہزار سعودی ریال کے مساوی رقم جمع کرنے کیلئے اپنے سارے اثاثے فروخت کردیئے۔ میں پہلی بار اپنے بیوی اور چھوٹے بیٹے کے ہمراہ ارض مقدس پہنچا ہوں۔ خواب ہے کہ حج بھی کروں۔ میں نے ا پنی وہ بکری بھی فروخت کردی جس پر میرے گھر والوں کا گزارہ تھا۔ میری عمر کافی ہوچکی ہے اللہ سے دعا گو ہو ںکہ وہ حج کا خواب بھی شرمندہ تعبیر کردے۔

شیئر: