Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

پیرایتھلیٹ ٹرین کے فرش پر سونے پر مجبور

نئی دہلی۔۔۔۔۔میڈل جیتنے والی پیرا ایتھلیٹ سورنا راج کو ٹرین کے فرش پر سونے پر مجبور کئے جانے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔ وزیر ریلوے سریش پربھو نے پیراایتھلیٹ کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیا ہے۔ 34سالہ پیرا ایتھلیٹ جو وہیل چیئر پر تھی ۔ ناگپور نظام الدین غریب رتھ ایکسپریس میں سفر کررہی تھی۔ اسے درخواست کے باوجود معذوروں کیلئے مختص برتھ دینے سے انکار کیا گیا۔سورنا راج کو اپر برتھ الاٹ کی گئی تھی تاہم معذوری کے باعث و ہ اسے استعمال کرنے سے قاصر تھی۔پیرا ایتھلیٹ نے معاملے کو سوشل میڈیا پر اجاگر کیا تھا جس کا نوٹس لیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر وزیر ریلوے نے ٹویٹ کیا کہ مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں ،اس مسئلے کو حل کیا جائیگا۔پیراایتھلیٹ کا کہنا ہے کہ کسی انکوائری کی خواہش نہیں بلکہ معاملے کا مستقل حل چاہتی ہوں۔

شیئر: