Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
تازہ ترین

اہل مکہ محلوں کی مساجد میں نمازیں پڑھیں : وزارت حج کی اپیل

’اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو موقع دیا جائے‘ ( فوٹو: ایکس)
وزارت حج و عمرہ نے مکہ مکرمہ کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زائرین کے لیے ایثار وقربانی کرتے ہوئے حرم کے بجائے اپنے محلوں کی مساجد میں نمازیں ادا کریں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سارا مکہ حرم ہے، حدود حرم کے اندر جہاں کہیں بھی نماز ادا کی گئی تو اسے حرم میں ہی سمجھا  جائے گا‘۔
وزارت نے اہل مکہ سے کہا ہے کہ ’اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو موقع دیا جائے اور اپنے محلوں کی مساجد کو آباد کیا جائے‘۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کا شدید ازدحام ہے۔

شیئر: