Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

سعودی خاتون جنہوں نے گھر کا ایک حصہ افطار کی تیاری کے لیے مختص کیا ہوا ہے

سعودی خاتون کے بیمار ہونے پر ان کا بیٹا تمام انتظامات سنبھالے ہوئے ہے ( فوٹو: الاخباریہ)
سعودی عرب کے قصیم ریجن میں الرس گورنریٹ کی رہائشی خاتون نے اپنے گھر کا ایک حصہ روزہ داروں کے لیے افطار کی تیاری کے لیے مختص کیا ہوا ہے جس سے روزانہ قریبا 1500 افراد مستفید ہوتے ہیں۔
العربیہ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے خاتون کے بیٹے نے بتایا ’میری دادی نے 20 سال قبل یہ کام شروع کیا جے میری والدہ نے آگے بڑھایا اور گزشتہ 9 برسوں سے میں اس کی نگرانی کررہا ہوں اور مفت کھانا بنا رہا ہوں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ’ والدہ نے اچھے کام کرنے کا طریقہ سکھایا۔ میں نے ان سے کھانا پکانا سیکھا تھا، اس وقت ہم چکن، چاول اور فروٹ سے افطار کراتے تھے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’والدہ کے بیمار ہونے کے بعد اب افطار کے تمام انتظامات میں خود دیکھتا ہوں‘۔

شیئر: