Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

دبئی کورٹ کا کارکن کو دو لاکھ درہم معاوضہ ادا کرنے کا حکم

کمپنی کو عدالتی اخراجات اور وکیل کا محنتانہ بھی ادا کرنے کا پابند بنایا گیا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی کی سول کورٹ نے ایک کمپنی کو اپنے ملازم کو دو لاکھ درہم معاوضہ ادا کرنے کا پابند کیا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ایک کارکن نے عدالت سے رجوع کرکے استدعا کی تھی کہ اسے کمپنی سے پانچ لاکھ درہم کا معاوضہ دلوایا جائے کیونکہ کمپنی کے مالکان نے اس پر اپنے تنخواہ کے لیٹر میں جعلسازی کا الزام لگایا تھا۔ کارکن پر الزام تھا کہ اس نے تنخواہ کا معاہدہ 5 ہزار درہم سے بڑھا کر 20 ہزار درہم ظاہر کیا تھا۔
کمپنی نے کارکن پر بدنیتی کا الزام لگا کر اسے سفر سے بھی روک دیا تھا جس  کے نتیجے میں وہ اپنی بیمار ماں سے نہ مل سکا  جبکہ انتقال پر تدفین میں بھی شریک نہ ہوسکا۔
عدالت نے ملازم اور کمپنی کے بیانات کے حوالے سے تمام شواہد جمع  کرنے کے بعد ملازم کو تمام الزامات سے بری قرار دیا۔
عدالت نے کمپنی کو حکم دیا کہ وہ ملازم کو 2 لاکھ درہم ادا کرے نیز رقم کی ادائیگی کرنے تک پانچ فیصد منافع، مقدمے کے اخراجات اور وکیل کا محنتانہ بھی ادا کیا جائے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: