Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

مولانا مفتی صادق محی الدین کے اعزاز میں دعوت افطار و عشائیہ

مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور دیگر مہمانوں کا خطاب ،داعی محفل محمد عبدالرزاق نے خیر مقدم کیا 
 
جدہ (امین انصاری)حیدرآباد دکن کے مشہور معروف عالم دین مولانا مفتی صادق محی الدین  اور مولانا عرفان اللہ شاہ نوری کی جدہ آمد پر دکن این آر آئیز گروپ کے صدر محمد عبدالرزاق نے افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔ تقریب میں جدہ کی سرکردہ شخصیتوں نے حصہ لیا ۔ محمد عبدالرزاق نے مہمانو ں کا خیر مقدم کیا ۔ مولانا مفتی صادق محی الدین نے کہا کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم دین و دنیا کی کامیابی کا ضامن ہے ۔  جس دل میں اللہ کے  نبی  کی الفت نہ ہوں وہ دل مردہ ہے ۔اس موقع پر انہوں نے تارکین وطن سے اپیل کی کہ وہ جس ملک میں رہ رہے ہیں، اس کے قوانین کی سختی کے ساتھ پابندی کریں اور وطن عزیز میں رہنے والے اپنے خاندان اور دینی بھائیوں کی خدمت کو اپنا نصب العین بنالیں ۔ مولانا نے اپنا نعتیہ کلام بھی پیش کیا ۔مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ،مہتمم مدرسہ سیف الاسلام نے کہا کہ اللہ کا قرب اسی وقت مل سکتا ہے جب ہم مخلوق خدا کی خدمت کریں ۔ آج بے شمار لوگ غربت اور افلاس کی وجہ سے پریشان حال ہیں، ہمیں ان تک پہنچ کر ان کی مدد کرنا ہوگا ۔احمد عبدالحکیم ٹرسٹی خاک طیبہ ٹرسٹ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم تارکین وطن اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئیں نعمتوں کا شکر ادا کریں اور اپنوں اور امت محمدیہ کی خدمت کیلئے کوئی ٹھوس بنیاد پر ایک کاز کو لیکر چلیں تاکہ یکسوئی کے ساتھ کوئی تعمیری کام ہوسکے ۔ تقریب میں سید شاہ محی الدین ، خالد محی الدین ، غلام حمید ، ضیاء الدین انصاری ، محمد عبدالعزیز ، محمد اکبر ، انجینیئر عبدالوہاب اور دیگر احباب نے شرکت کی ۔عبدالوہاب کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا ۔ 
 

شیئر: