Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

امریکی وزیر خارجہ بلنکن غزہ پر بات چیت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

بحیرہ احمر اور خلیج عدن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے
امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن غزہ میں تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں بات چیت کے لیے بدھ کو جدہ پہنچے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض میں امریکی سفارتخانے نے بتایا کہ بلنکن سعودی رہنماوں کے ساتھ بحیرہ احمر اور خلیج عدن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ جمعرات کو مصر جائیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے منگل کو کہا تھا کہ جدہ اور قاہرہ کے دورے میں بلنکن فوری جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے جو تمام یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنائے گا۔

شیئر: