Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

مسجد الحرام کے امام رمضان المبارک میں واک اور متوازن غذا کا اہتمام کرتے ہیں

ادارہ حرمین میں دینی امور کے نگران شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ’ مسجد الحرام کے تمام امام صحت مندانہ غذائی پروگرام پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔‘
 سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ السدیس نے کہا کہ ’وہ صحت کو برقرار رکھنے کے لیے یومیہ دو کلو میٹرپیدل چلتے ہیں۔‘
انہوں نے بتایا ’مسجد الحرم کے تمام امام متوازن غذا استعمال کرتے ہیں ہوئے چکنائی وغیرہ سے پرہیز کرتے ہیں تاکہ دوران تلاوت انہیں سانس کے حوالے سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘
’ سادہ غذا کے ساتھ باقاعدگی سے واک کرنے کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔‘
شیخ سدیس نے کہا کہ ’رمضان کی روحانی تیاری شعبان سے ہوجاتی ہے۔ روحانی تیاری سے مراد یہ ہے کہ شعبان میں قرآن دہرانا شروع کردیں‘۔
’شعبان کو قاریوں اور ائمہ کا مہینہ  کہا جاتا تھا کیونکہ وہ اس مہینے میں خود کو قرآن کی تلاوت اور ورد کے  لیے یکسو کرلیتے تھے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم اپنے ائمہ کو بھی یہی ہدایت کرتے ہیں۔ رمضان قرآن کا مہینہ ہے۔ اس میں ہم دیگر کاموں میں مشغول نہ ہوں‘۔
’بالخصوص امام حرم کی تلاوت سننے کے لیے تو پوری دنیا کے مسلمان منتظر ہوتے ہیں لہذا ان کی جانب سے تلاوت میں کسی بھی قسم کی کمی ہرگز مناسب نہیں ہے‘۔

شیئر: